پی ٹی آئی رہنمائوں

روپیہ امپورٹڈ حکومت کے صرف 3 ماہ میں 40 روپیہ اپنی قدر کھو بیٹھا، حماد اظہر

اسلام آ باد (گلف آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ روپیہ امپورٹڈ حکومت کے صرف 3 ماہ میں 40 روپیہ اپنی قدر کھو بیٹھا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں حماد اظہر کا کہنا تھا کہ روپیہ امپورٹڈ حکومت کے صرف 3 ماہ میں 40 روپیہ اپنی قدر کھو بیٹھا، اس کی وجہ سی بجلی، تیل اور ڈیزل بھی مہنگا ہو گا اور اکثریت صنعت کا خام مال بھی۔ انہوں نے کہا کہ چاہے آئی ایم ایف کا معاملہ ہو، بجٹ بنانے کا عمل ہو، تیل کی قیمتیں ہوں یا بجلی کا بحران ہو، امپورٹڈ حکومت نکمی ترین ثابت ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں