اسلام آباد ہائیکورٹ

نااہلی کے باوجود لیگی ایم پی اے کو ڈی نوٹیفائی نہ کرنے کیخلاف توہین عدالت درخواست

اسلام آباد (گلف آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامرفاروق کی عدالت نے لیگی ایم پی اے کاشف چوہدری کی نااہلی کے باوجود ڈی نوٹیفائی نہ کرنے کیخلاف توہین عدالت درخواست میں الیکشن کمیشن اور دیگر کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے لیگی ایم پی اے کاشف چوہدری کی نااہلی کے باوجود ڈی نوٹیفائی نہ کرنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہاکہ کاشف چوہدری کی سپریم کورٹ سے بھی اپیل خارج ہو گئی۔ ایم پی اے کی نااہلی کے باوجود الیکشن کمیشن نے ڈی نوٹیفائی نہیں کیا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کے نمائندہ سے کہاکہ آپ کہہ رہے ہیں تفصیلی فیصلہ نہیں آیا اس لئے ڈی نوٹی فائی نہیں کر رہے؟

جس پر نمائندہ الیکشن کمیشن نے کہاکہ ابھی سپریم کورٹ کا شارٹ آرڈر بھی نہیں آیا، ہمارے سامنے صرف اسٹے آرڈر ہے۔ فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہاکہ کسی بھی ممبر کو ڈی نوٹی فائی کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو بھی کوئی مسئلہ ہے۔ سپیکر نے استعفیٰ منظور کر لیا، الیکشن کمیشن نے کل انکار کردیا کہ ہم ڈی نوٹی فائی نہیں کر رہے۔ وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں