کراچی(گلف آن لائن ) سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی سے پی ٹی آئی کے ارکان قومی اورصوبائی اسمبلی گمشدہ ہیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے بیان میں کہا کہ کراچی سے پی ٹی آئی کے ارکان قومی اورصوبائی اسمبلی اپنے حلقوں سے تلاش گمشدہ ہیں ۔ جتنے لیڈر ٹی وی چینلز پر بیان دیتے نظر آتے ہیں ان کے حلقوں کے عوام کے مطابق 2018 کے انتخابات کے بعد نظر نہیں آئے اور 95 فی صد ایم این ایز اور ایم پی ایز نے کامیابی کے بعد اپنے حلقوں کی طرف مڑ کر نہیں دیکھا ۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان کے لئے مافیا بننے کی کوشش کر رہی ہے ۔عمران خان پاکستان کے لئے بال ٹھاکرے اور پی ٹی آئی شیوسینا بنتی جارہی ہے۔عمران خان آج بھی قانون سے بالاتر ہے۔شرجیل انعام میمن کا نے مزید کہا کہ عمران خان کو گرفتار کرنے یا انہیں سزا دینے کی کوئی ادارہ جرات نہیں کرسکتا۔
نفرت کی سیاست عمران خان کا وطیرہ بن گیا ہے۔عمران خان جس کو پنجاب کا نمبر ون ڈاکو کہتے تھے ان کو وزیر اعلی بنانا چاہتے ہیں ۔ اگر عمران خان نے جھوٹ بولا تھا تو پرویز الہی سے عوام کے سامنے معافی مانگیں۔