فیا ض الحسن چوہان

کچرا نکل چکا اب سچے اور خالص لوگ عمران خان کے ساتھ ہیں’فیا ض الحسن چوہان

لاہور(گلف آن لائن) تحریک انصا ف کے چیئر مین عمران خان کے میڈ یا ایڈوائزر ممبر پنجاب اسمبلی فیا ض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے کچرا نکل چکا ہے اب سچے اور خالص لوگ عمران خان کے ساتھ ہیں، عوام اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ملک میں غیر ملکیوں کے اشاروں پر کوئی اقتدار حاصل کرے گا تو عوام اسکو تسلیم نہیں کرں گے ،ممبران نے قربانیاں دی ہیںسر پھٹوائے ہیں اس کے بعد اللہ نے عمران خان کو عزت دی ہے۔

میڈ یا سے گفتگو کر تے ہوئے انہو ں نے کہا کہ ڈبہ پیر آصف علی زرداری شہباز شریف کو کہہ رہا ہے پی ٹی آئی ممبران کو خرید لیں،اگر اس طرح یہ لوگ کریں گے تو ملک میں سیاسی استحکام متاثر ہوگا،رانا ثنااللہ کے بیان کے مفہوم کو دیکھا جائے تو وہ الیکشن کمیشن کے منہ پر تھپڑ ہے،(ن)لیگ اور (م) لیگ نے شکست تسلیم کر لی لیکن (ش )لیگ نے شکست تسلیم نہیں کی،بڑے افسوس سے کہوں کا چھتیس گھنٹوں کے گزرنے کے باوجود الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ کی جانب سے نوٹس نہیں لیا گیا،ہمارے بیانات کے اوپر تو الیکشن کمیشن فوری نوٹس لیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی عزت کا واسطہ دے کر کہوں گا سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن رانا ثنااللہ کے بیان کا نوٹس لیں'(ش) لیگ کہتی ہے ریاست کی خاطر قربانی دی ،نہیں جناب آپ نے گیارہ ارب کی کرپشن اور اپنے کیسز معاف کروانے کے لیے سب کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں