بابر اعظم

بولرز نے پہلی اننگز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ٹیل اینڈرز نے اچھا ساتھ دیا’ بابر اعظم

گال (گلف آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ بولرز نے پہلی اننگز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، پہلی اننگز میں وکٹیں پے در پے گریں، ٹیل اینڈرز نے اچھا ساتھ دیا،سری لنکا کے کپتان دیمتھ کرونارتنے نے کہا ہے کہ بڑا اسکور کر کے پاکستان پر دبائو بڑھایا لیکن مہمان ٹیم نے تیسرے دن اچھی بیٹنگ کی، چوتھی اننگز میں ہدف حاصل کرنا آسان نہیں ہوتا۔

میچ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ بولرز نے پہلی اننگز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، پہلی اننگز میں وکٹیں پے در پے گریں، ٹیل اینڈرز نے اچھا ساتھ دیا۔سری لنکن کپتان نے کہا کہ پہلی اننگز میں بولرز نے شاندار کارکردگی دکھائی، پربتھ جیسوریا نے اچھی بولنگ کی، انہوں نے بڑے بڑے اسپیل کرائے۔انہوں نے کہ اگلے میچ میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں