فرخ حبیب

شہباز اور زرداری پنجاب میں پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چوری کرنا چاہتے ہیں، فرخ حبیب

اسلام آ باد (گلف آن لائن ) پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ شہباز اور زرداری پنجاب میں پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چوری کرنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ شہباز زرداری لوٹ مار مافیا جو پنجاب میں پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چوری کرنا چاہتا ہے اسکے خلاف آج رات شہروں میں ہونے والے احتجاج سے عمران خان صاحب خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ خطاب احتجاج کے مقرر کردہ مخصوص مقامات پر بڑی اسکرینوں پر دکھایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں