سونے

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

کراچی (گلف آن لائن)ملک بھر میں سونے کی قیمت مسلسل اتار چڑھا کا سلسلہ جاری ہے۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1200 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 44 ہزار روپے ہوگئی ہے.

جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1028 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 23 ہزار 457 روپے ہوگئی ہے۔دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر کمی سے 1708 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ دو روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3350 روپے کا ہوشربا اضافہ ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں