سید نور

سید نور کی فلم انڈسٹری میں گولڈن جوبلی پر پرپذیرائی تقریبات کے انعقاد کا فیصلہ

لاہور(گلف آن لائن)لیونگ لیجنڈ فلمساز ،مصنف وہدایتکار سید نور کی فلم انڈسٹری میں گولڈن جوبلی پر پرپذیرائی تقریبات کے انعقاد کا فیصلہ کر لیا ، محرم الحرام کے بعد لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کراچی میں تقریبات منعقد کی جائیں گی ۔ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستان فلم انڈسٹری کے لیونگ لیجنڈ فلمساز، مصنف وہدایت کار سید نور کے فلم انڈسٹری میں 50سال کی گرانقدر فنی و تخلیقی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کراچی محرم میں گولڈن جوبلی تقریبات کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔

ان تقریبات میںسید نور کی بطور مصنف پہلی فلم”سوسائٹی گرل” سے ”باجرے دی راکھی ”تک بطور ہدایت کار، مصنف فلموں کے سین کی منظر کشی کی جائے گی ۔ تقریبات میں شوبز سے وابستگی رکھنے والوں کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات کو مدعو کیا جائے گا جو سید نور کے فن اور شخصیت پر روشنی ڈالیںگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں