اسلام آباد(گلف آن لائن)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت بحالی کی لہر اْٹھ چکی ہے۔سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگ نے فضل الرحمن کی شہ پر اور آصف زرداری کی مدد سے پھر سپریم کورٹ پر حملے کی تیاری کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 22 کروڑ عوام اپنے حقوق کے لیے کھڑے ہیں جو آئین پامال نہیں کرنے دیں گے۔فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وفاق اور صوبے میں زبردستی اکثریت کو حکومت سے محروم کیا گیا۔