سینیٹر شیری رحمان

عدالت کے فیصلے سے پارٹی سربراہ اور پارلیمانی لیڈر کے اختیارات میں وضاحت کے بجائے ابہام پیدا ہو گیا ہے ، شیری رحمن

اسلام آباد (گلف آن لائن)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ عدالت کے فیصلے سے پارٹی سربراہ اور پارلیمانی لیڈر کے اختیارات میں وضاحت کے بجائے ابہام پیدا ہو گیا ہے، پارلیمان میں سیاسی جماعتوں کی محدود نمائندگی ہوتی ہے، عدالت نے پارلیمانی لیڈر کو پارٹی سربراہ کے اختیارات دے کر پارٹی سربراہ کو پارلیمانی لیڈر کے ماتحت کر دیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ایک جماعت کا ملک میں الگ اور پارلیمنٹ میں الگ سربراہ کیسے ہو سکتا ہے؟ اس ابہام ہو دور کرنے کے لئے ہم فل بینچ کا مطالبہ کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عدلیہ قابل احترام ہے لیکن ایک معاملے کے دو الگ الگ فیصلوں کی وجہ سے لوگ سوالات اٹھا رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ عدلیہ متعلق جانبداری کا بڑھتا ہوا تاثر قابل تشویش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں