اسلام آباد ہائیکورٹ

ہائی کورٹ کا وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کشمالہ طارق کو کام سے روکنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس

اسلام آباد (گلف آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے عہدے کی معیاد ختم ہونے کے بعد کشمالہ طارق کو کام سے روکنے کی درخواست پر تحریری حکم میں وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کشمالہ طارق کو کام سے روکنے کی درخواست پر وزارت قانون و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ جاری کر دیا ۔

عدالت نے شہری بشیر احمد کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیا اور کہاکہ وفاق اور دیگر فریقین ایک ماہ میں پیراوائز کمنٹس جمع کرائیں ۔ درخواست گزار نے کہاکہ کشمالہ طارق کو 19 فروری 2018 کو چار سال کی مدت کیلئے تعینات کیا گیا۔ درخواست گزار کے مطابق کشمالہ طارق اپنے عہدے کی مدت مکمل ہونے کے باوجود کام کر رہی ہیں۔ درخواست گزار کے مطابق قانون کے مطابق چار سالہ مدت کے مکمل ہونے پر توسیع نہیں دی جا سکتی۔ درخواست میں کہاگیاکہ کشمالہ طارق مدت مکمل ہونے کے بعد عہدے کا غیر قانونی استعمال کر رہی ہیں۔ درخواست گزار میں استدعا کی گئی کہ کشمالہ طارق کو وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کے طور پر کام سے روکا جائے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں