شرجیل انعام میمن

پی ٹی آئی کا مقصد الیکشن کمیشن پر زیادہ دبا وڈالنا ہے، شرجیل میمن

کراچی (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا مقصد الیکشن کمیشن پر زیادہ دباو ڈالنا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کے خلاف بڑے پیمانے پر مہم چلانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے، ویسے ہی جسے انہوں نے حال ہی میں اداروں کے خلاف کیا ہے، ان کی مہم کا مقصد الیکشن کمیشن پر زیادہ سے زیادہ دبا ڈالنا ہے تاکہ غیر ملکی فنڈنگ کیس کے فیصلے میں مزید تاخیر ہو اور انہیں متنازعہ بنایا جا سکے، یہ پی ٹی آئی کی دبا کی حکمت عملی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں