دورہ نیدرلینڈز

دورہ نیدرلینڈز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)دورہ سرہ لنکا مکمل کر کے وطن واپس پہنچنے والی قومی ٹیم اب اگلے دورے کے لیے نیدر لینڈز روانہ ہوگی۔ روٹرڈم روانگی سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 6 سے 11 اگست کے دوران لاہور میں لگایا جائے گا جبکہ تمام کھلاڑی 5 اگست کو نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں رپورٹ کریں گے۔

کیمپ میں طلب کردہ کھلاڑی قذافی اسٹیڈیم لاہور اور این ایچ پی سی میں ٹریننگ کریں گے جبکہ قومی اسکواڈ 11 اور 12 اگست کی درمیانی شب لاہور سے نیدرلینڈز روانہ ہوگا۔ پاکستان اور نیدرلینڈ کے مابین تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز 16 اگست کو روٹرڈم میں شروع ہوگی۔ واضح رہے کہ دورہ سری لنکا سے فارغ ہونے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی ہے جبکہ کپتان بابر اعظم سمیت لاہور سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی گھروں کو روانہ ہوگئے ہیں۔

اظہر علی، امام الحق، نسیم شاہ اور فہیم اشرف لاہور پہنچ گئے ہیں جبکہ عبداللہ شفیق، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور سلمان علی آغا بھی لاہور پہنچ گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں