احسن اقبال

معاشی ترقی کا راستہ جدت پسندی اور انٹرپرینیورشپ کا ہے، دنیا میں اس وقت علمی سرمایہ کا زمانہ ہے،احسن اقبال

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کا راستہ جدت پسندی اور انٹرپرینیورشپ کا ہے، دنیا میں اس وقت علمی سرمایہ کا زمانہ ہے، ہمارے انجینئرز کے پاس وہ صلاحیت ہے جس سے وہ علمی پراڈکٹ تشکیل دے سکتے ہیں اور گوگل ایمازان اور فیس بک جیسی اینٹرپرائزز تشکیل دے سکتے ہیں۔گزشتہ روز انجینئرز کی بیروزگاری کے خاتمے کے لیے نیشنل ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انجینئرز پاکستان کا بڑا اثاثہ ہیں۔پاکستان کی ترقی میں, ملک کے انفراسٹکچرکو کھڑا کرنے اور پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں انجینئرز کا بڑا کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کینوجوانوں نے دنیا میں پاکستان کو بڑا ای لینسنگ ملک بنا دیا ہے۔اگر ہمارینوجوان اپنی صلاحیتوں کو نئیمواقعوں کی طرف مرکوز کریں تو وہ کئی سو بلین کی اکانومی اپنے علمی سرمایہ کیساتھ تشکیل دے سکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں نوکری کا متلاشی نہیں بلکہ نوکری پیدا کرنے والا بننا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ ہم انجینئرز کو سپورٹ کریں۔ وزارت منصوبہ بندی و ترقی کو ہدایت دی ہے کہ پاکستان کے انجینئرز کے لیے ایک انٹرن شپ پروگرام شروع کریں جس میں پاکستان کے پورے ترقیاتی بجٹ کو انٹرنشپ کے ساتھ لنک کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 14 اگست کو باقاعدہ طور پر نیشنل ڈویلپمنٹ انٹرنشپ پروگرام کا آغاز کیا جائے گا اور تقریبا 15000 انجینئرز کو انٹرنشپس دی جائیں گی۔ہر ترقیاتی منصوبے کیاندر ہنرمند نوجوانوں کو متعلقہ شعبوں میں انٹرنشپ کا موقع دیا جائے گا۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں