وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ ایک بار پھر ملتوی

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ ایک بار پھر ملتوی کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو طے شدہ شیڈول کے مطابق بلوچستان کا دورہ کرنا ہے ،وزیراعظم کی بلوچستان روانگی موسم کی شدید خرابی کے سبب موخر ہوئی ۔

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ موسم بہتر ہوتے ہی بلوچستان روانہ ہوں،موسم کی خرابی کی وجہ سے وزیراعظم گزشتہ دو روز سے ملک کے دیگر حصوں میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ نہیں کر سکے،وزیراعظم نے سندھ، بلوچستان، پنجاب سمیت بارش اور سیلاب سے متاثرہ دیگر علاقوں کا دورہ کرنا تھا ،وزیراعظم نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کے علاوہ ریسکیو اور ریلیف کے اقدامات کا جائزہ لینا تھا،

وزیراعظم شہباز شریف نے دو روز قبل سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو، ریلیف اور بحالی سے متلعق اقدامات کے لئے تفصیلی اجلاس منعقد کیا تھا ،اجلاس کو متاثرین میں تقسیم کی جانے والی مالی امداد کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا تھا، وزیرِ اعظم کی ہدایت پر بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ کیلئے 10 لاکھ کی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

،وزیر اعظم نے زخمیوں کے ساتھ ساتھ متاثرہ علاقوں میں کچے اور پکے متاثرہ گھروں کی امداد کو یکساں کرنے اور بڑھانے کی ہدایات جاری کی تھیں ،وزیراعظم نے متاثرہ اور زخمیوں کی امداد کو 50 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ اسکے ساتھ ساتھ جزوی طور پر متاثرہ مکانات کی امداد 25 ہزار سے بڑھا کر اڑھائی لاکھ اور مکمل طور پر متاثرہ گھروں کیلئے امداد 50 ہزار سے بڑھا کر 5 لاکھ کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔وزیراعظم نے وزرا کی خصوصی کمیٹی تشکیل دی تھی تاکہ ریسکیو، ریلیف اور موثر نگرانی یقینی ہو سکے،موسم بہتر ہوتے ہی وزیراعظم متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں