جنگلات کی آگ

یورپ میں گرمی اور جنگلات کی آگ نے تباہی مچانے کے بعد امریکا کا رخ کر لیا

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)یورپ میں گرمی اور جنگلات کی آگ نے تباہی مچانے کے بعد امریکا کا رخ کر لیا، ریاست مونٹانا کے جنگلات میں آگ لگ گئی،متاثرہ علاقوں میں گھرخالی کروا لیے گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ریاست مونٹانا میں جنگل میں لگی آگ نے دس ہزار ایکڑ سے زائد رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں گھر خالی کروا لیے گئے۔

عوام کی آمدورفت روکنے کی کیلئے سڑکیں بھی بلاک کردی گئیں۔دھویں کے بادلوں کی وجہ سے پروازیں تعطل کا شکار ہو گئیں۔ آگ پر قابو پانے کیلئے فائر فائیٹرز کے ساتھ ساتھ طیاروں کا استعمال بھی کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں