اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی کی فنڈنگ رپورٹ کیوں نہیں جاری ہو رہی؟۔الیکشن کمیشن کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنا کر اپنا شوق پورا کر لیا۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اب قوم جواب مانگتی ہے کے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی فنڈنگ رپورٹ کیوں نہیں جاری ہو رہی؟انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کی ہدایت کو پامال کر کے الیکشن کمیشن پی ڈی ایم جماعتوں کو پناہ دے رہا ہے۔