شاہ محمود قریشی

وفاقی حکومت کے ہر قدم کا قانونی طریقے سے دفاع کرینگے، شاہ محمود قریشی

اسلام آ باد (گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے ہر قدم کا قانونی طریقے سے دفاع کرینگے۔الیشن کمیشن کے فیصلے پر ردعملدیتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان سرخرو ہوئے اور عدالت میں بھی سرخرو ہونگے، وفاقی حکومت کیس میں فریق ہے،اچھائی کی کوئی توقع نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی کی انکی خواہش دم توڑ گئی، اسامہ بن لادن، لیبیا سے فنڈنگ لینے والوں کا بھی حساب کریں، الیکشن کمیشن دیگر جماعتوں سے بھی جواب لے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے تفصیلی فیصلے کے بعدعدالت جائیں گے، الیکشن کمیشن کے فیصلے پر تحفظات ہیں، چیلنج کریں گے۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے آڈٹ رپورٹ کی بنیاد پر بیان حلفی جمع کرایا، الیکشن کمیشن کے فیصلے میں ہمیں کامیابی ہوئی ہے، آج ثابت ہوگیا کیس فارن فنڈنگ کا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمعرات کو پرامن احتجاج کی کال دی ہے، پنجاب،کے پی اسمبلی نے الیکشن کمیشن کی جانبداری پرقرار داد منظور کی۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ عوام کی اکثریت الیکشن کمیشن پرعدم اعتماد کرچکی، موجودہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کرائے تو متنازع ہوجائیں گے، الیکشن کمیشن کو استعفی دے دینا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں