نیئر حسین بخاری

ملک دشمنی عوام دشمنی پر مبنی بیانیہ عناصر کے خلاف آئینی۔تقاضے اور قانونی راستے واضح ہیں، نیئر حسین بخاری

اسلام آباد (گلف آن لائن)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہاہے کہ ملک دشمنی عوام دشمنی پر مبنی بیانیہ عناصر کے خلاف آئینی۔تقاضے اور قانونی راستے واضح ہیں۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ اداروں کو تقسیم اور بغاوت پر اکسانے والے ٹرمپ ٹو پاکستان کے گھر بھی چھاپے پڑیں گے ۔

انہونے کہاکہ کہتا ہے امریکہ نے میرے خلاف سازش کی ،عمران خان بخوبی جانتا ہے بچ نہیں سکتا نہ کوئی بچانے والا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی چیئرمین جواب دے ،کیا امریکہ نے شہباز گل کو پی ٹی آئی میں بھیجا ،عمران خان کے دست راست شہباز گل کا شبیر نامی امریکی شہری ظاہر ہونے کی سازش کے پیچھے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں