اسلام آباد(گلف آن لائن) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے نے لاہور میں یوم آزادی کے موقع پہ سڑکوں پر آویزاں قومی پرچم اتار کے اپنے پارٹی کے جھنڈے نصب کر دئیے۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے نے لاہور میں یوم آزادی کے موقع پہ سڑکوں پر آویزاں قومی پرچم اتار کے اپنے پارٹی کے جھنڈے نصب کر دئیے۔
انہوںنے کہاکہ ”کیا ہم کوئی غلام ہیں جو قومی پرچم لہرائیں؟”کپتان کی نئی منطق۔مسلم لیگ (ن )کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس کیساتھ درج کیپشن میں لکھا کہ قومی پرچم آزادی کی سب سے بڑی علامت ہے، اس کو ہٹا کر انتشاری پارٹی کا جھنڈا لہرانا صرف قومی پرچم کی توہین ہی نہیں بلکہ نظریہ آزادی پر حملہ ہے۔