بارشوں

بلوچستان میں جون سے جاری بارشوں نے میں تباہی مچا دی

اوستہ محمد(گلف آن لائن)جمالی اقوام کے سربراہ میر ذوالفقار خان جمالی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جون سے جاری بارشوں نے میں تباہی مچا دی ہے صوبے کی تاریخ میں بارشوں اور سیلاب سے اتنے نقصان نہیں ہوئے جتنے امسال ہوئے ہیں بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور امداد کے لیے سیاسی رہنماؤں اور سینئر بیوروکریٹس پر مشتمل خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی جائے یہ بات انہوں نے اوستہ محمد کے مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔

انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں نقصانات کا تخمینہ لگانا اور ان کا ازالہ کرنا ضلعی انتظامیہ یا پی ڈی ایم اے کی بات نہیں صوبے کے تمام متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دے کر ان علاقوں کی بحالی اور امداد کے لیے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی جائے جو تمام متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے وہاں نقصانات کا جائز لے اور بحالی کیلئے اقدامات اٹھائے انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں اب بھی کئی ایسے علاقے ہیں جہاں امداد نہیں پہنچ سکی ہے صوبائی حکومت کے ساتھ ساتھ وفاق کو چاہیے کہ وہ مصیبت کی اس گھڑی میں بلوچستان کے عوام کی بڑھ چڑھ کر امداد کرے اور ان کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے ۔

میر ذوالفقارخان جمالی نے کہا کہ سیلاب متاثرہ اضلاع کواگر بروقت امداد نہیں ملی تو صورت حال ابتر ہو جائے گی ناگہانی صورتحال میں وفاقی حکومت اپنا خصوصی کردار ادا کریں اور بلوچستان کے عوام کے نقصانات کا ازالہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی دلجوئی کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں