بابر اعوان

شہبازگل پر تشدد ہوا ہے ،پولیس کی موجودگی میں اقبال جرم کی کوئی اہمیت نہیں، بابر اعوان

اسلام آباد(گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہاہے کہ شہباز گل کو حراست میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا، پولیس کی موجودگی میں اقبال جرم کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔اسلام ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہاکہ شہباز گل پر کسٹوڈیل ٹارچر ہو رہا ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے پستول کے بٹ مارے گئے، عدالت میں بھی شہباز گل نے قمیض اٹھا کر تشدد کے نشانات دکھائے۔

بابر اعوان نے کہاکہ آئین کے آرٹیکل 14ایف کو بھی پامال کیا جا رہا ہے، ہسپتال کو بھی تھانہ بنا لیا گیا ہے اور کسی کو ملنے نہیں دیا جا رہا۔ایک سوال کے جواب میں بابر اعوان نے کہاکہ پولیس کی موجودگی میں جو اقبال جرم کرے اس کی اہمیت نہیں ہے، عدالت سے شہباز گل کی زندگی اور ذہنی حفاظت کی استدعا کی ہے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں