سینٹ

فاشسٹ حکومت کسی بھی حد تک جانے کیلئے تیار ہے، شہزاد وسیم

اسلام آباد(گلف آن لائن)اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم نے شہباز گِل پر مبینہ تشدد کا معاملہ سینیٹ میں اٹھاتے ہوئے کہاہے کہ موجودہ فاشسٹ حکومت کسی بھی حد تک جانے کیلئے تیار ہے۔

سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم نے کہا کہ گزشتہ رات تمام دنیا نے شہباز گِل کے امیجز دیکھے ہونگے۔انہوں نے کہا کہ شہباز گِل پر تشدد کے حوالے سے میں پوچھتا ہوں کہ کہاں ہے سول سوسائٹی ؟شہزاد وسیم نے کہاکہ یہ سب اس لیے ہو رہا ہے کہ ان کے عزائم سیاسی ہیں، اپنی مرضی کا بیان دلوانے کیلئے یہ سب کچھ کیا جا رہا ہے۔اہوں نے مزید کہا کہ یہ چاہتے ہیں شہباز گِل عمران خان کے خلاف بیان دیں، ہم اس کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔اس موقع پر پی ٹی آئی سینیٹرز نے قائد حزب اختلاف کی تقریر کے بعد ایوان سے علامتی واک آٹ کیا۔
٭

اپنا تبصرہ بھیجیں