آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کمانڈر بلوچستان کور سے رابطہ، سیلاب کی صورتحال سے متعلق آگاہی حاصل کی

راولپنڈی (گلف آن لائن)آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کمانڈر بلوچستان کور سے رابطہ، سیلاب کی صورتحال سے متعلق آگاہی حاصل کی،کمانڈر بلوچستان کور کو صوبائی حکومت کے ساتھ ہرممکن تعاون کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریلیف، ریسکیو اور بحالی کے کاموں کیلئے سول انتظامیہ سے ہرممکن تعاون کیا جائے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمانڈر بلوچستان کور سے رابطہ کرکے صوبے میں سیلاب کی صورتحال سے متعلق آگاہی حاصل کی ، آرمی چیف نے کمانڈر بلوچستان کور کو ہدایت کی کہ بلوچستان حکومت کے ساتھ ہرممکن تعاون کیا جائے،

صوبے میں ریلیف، ریسکیو اور بحالی کے کاموں کیلئے سول انتظامیہ سے ہرممکن تعاون کیا جائے، آرمی چیف نے کہاکہ بلوچستان میں غیر معمولی بارشوں اور سیلاب سے مواصلاتی نظام کو بہت نقصان پہنچا ہے، فوج تمام ممکن وسائل بروئے کار لاتے ہوئے متاثرہ آبادی کی مدد کرے، آرمی چیف نے کہا کہ فوج ہنگامی بنیادوں پر انفراسٹکچر اور مواصلاتی نظام کی بحالی پر فوری کام کرے۔پاک آرمی کی جانب سے گلگت بلتستان میں سیلاب سے متاثرہ گورو جگلوٹ میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ، مریضوں کو علاج معالجے کی مفت سہولیات کی فراہمی، سیلاب متاثرین میں امدادی سامان کی پیکجز بھی تقسیم کیا گیا
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں