حافظ حمد اللہ

شہبازگل کے بعد عمران خان معلون رشدی کا بھی ترجمان بن گیا ہے، حافظ حمد اللہ

اسلام آباد (گلف آن لائن)پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ شہبازگل کے بعد عمران خان معلون رشدی کا بھی ترجمان بن گیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ جو کہتا تھا کہ میں غلام نہیں، اْس کا یہ بیان امریکہ، یورپ اور یہودیوں کو خوش کرنے کے لئے ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ایک شیطان کے بعد دوسرے شیطان کی حمایت سے شیطانی نیٹ ورک سامنے آچکا ہے ۔انہوںنے کہاکہ میڈیا شہبازگل کو ہیرو بنا کر پیش نہ کرے،یہ فوج میں بغاوت کرانے کی خواہش رکھنے والوں کی حوصلہ افزائی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ حیران ہوں کہ ادارے کہاں ہیں؟ وزارت اطلاعات، پیمرا کہاں ہیں؟، انہوںنے کہاکہ علی وزیر اور شہبازگل دو تصویریں ، دو کردار ہیں، سلوک اتنا فرق کیوں؟۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے ریلی کا اعلان کرکے اعتراف کرلیا ہے کہ اصل ماسٹر مائنڈ وہ ہے ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کو کیوں گرفتار نہیں کیاجارہا ؟ اصل تحقیقات تو اس سے ہونی چاہئیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان سیاسی دجال ہے ، قیامت سے پہلے آنے والے 40 جھوٹوں میں سے ایک ہے ،مرزاقادیانی بھی اسی طرح کی باتیں اور حرکتیں کرتا تھا، پیروکار اس کے بھی تھے اور آج بھی ہیں ،ہمیں ردعمل پر مجبور نہ کریں، ادارے قانون کا یکساں اطلاق کریں، لاڈلا پن ختم کیاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں