فواد چوہدری

شہباز گل پر تشدد کرنیوالوں کی شکلیں سامنے آنی چائییں،فواد چودھری

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر و سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ کیسز بن جاتے ہیں لیکن تشدد برداشت نہیں،کس نے تشدد کیا، کس کے کہنے پر تشدد کیا گیا، پتہ چلنا چاہیے، شہباز گل پر تشدد کے خلاف تمام جماعتوں سے آوازیں اٹھ رہی ہیں، کیسز بن جاتے ہیں لیکن تشدد برداشت نہیں۔ جن لوگوں نے شہباز گل پر تشدد کیا ان کی شکلیں سامنے آنی چاہیئیں ،

فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر تشدد کے خلاف ریلیاں نکلیں گی،پنجاب حکومت نے ن لیگی رہنماو ں کے خلاف مہذب انداز میں کیسز کیے،یہ سب اسلام آباد بھاگ کر آگئے، پی ٹی آئی کی طرح عدالت کاسامنا کریں،ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی ترجمان عظمی بخاری نے سنسنی خیز بیان دیا،عظمی بخاری نے کہا کہ ہم شہباز گل سے کہلوانا چاہتے ہیں کہ عمران خان نے ان سے بیان دلوایا،فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز گل نے عدالت میں تشدد کے نشانات دکھائے تھے، تشدد کے نشانات کی تصدیق کرچکے ہیں،

اعلی عدلیہ تشدد کے خلاف بات نہیں کرے گی تو ماتحت عدالتیں کیسے کریں گی، ہائی کورٹ کا جواز ہی ختم ہوجاتا ہے اگر عدالتیں تشدد کے خلاف کھڑی نہیں ہوتیں،انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل سیشن جج پر کیاکیا دباو نہیں ڈالے گئے،مجسٹریٹ نے کہا کہ میڈیکل رپورٹ شہبا ز گل کی حالت سے میچ نہیں کرتی،اسلام آباد پولیس کا جو حال ہے ان پر کون اعتماد کرے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں