خواجہ سعد رفیق

وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق کالاہور ائیر پورٹ کا اچانک دورہ

لاہور( گلف آن لائن )وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے لاہور ائیر پورٹ کا اچانک دورہ کیا اورمسافروں کی مشکلات کو کم کرنے کے لئے جاری کی گئی ہدایات پر عملددرآمد کا جائزہ لیا۔

وفاقی وزیر سعد رفیق کو بتایا گیا کہ مسافروں کی سہولت کے لئے چیک پوسٹ پر تیسری لائن شروع کر دی گئی، مصروف اوقات میں گاڑیوں کی طویل قطاروں میں کمی آئے گی ۔ لاہور ائیر پورٹ کے ڈومیسٹک لائونجز کے رات 10سے صبح 5 بجے تک انٹرنیشنل لائونجز کے طور پر استعمال شروع بین الاقوامی پروازوں کے لئے رش کم کرنے میں مدد ملے گی۔

ائیر پورٹ آنے پرایک مسافر ایک فرد کی پابندی کو ختم کیا جارہا ہے ،عزیز واقارب ائیر پورٹ ٹرمینل بلڈنگ تک جا سکیں گے ،ائیر پورٹ کے کنکورس ہال میں اضافی نشستیں لگا دی گئی ہیں۔ خواجہ سعد رفیق نے ہدایت کی کہ مسافروں کی آمدورفت کیلئے عرصہ دراز سے بند برقی سیڑھیوں کو فی الفور چلایا جائے ۔انہوںنے کہا کہ امیگریشن عملے کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں