اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پاکستان کی عظیم گلوکارہ نیرہ نور کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیرہ نور کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ ہوا، نیرہ نور پاکستان شو بز انڈسٹری کے افق کا ستارہ تھیں۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ نیرہ نور کی خوبصورت آواز میں شہرہ آفاق ملی نغمہ ”وطن کی مٹی گواہ رہنا” آج بھی کانوں میں رس گھولتا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ نیرہ نور نے ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویڑن پر بے شمار گیت گائے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ نیرہ نور ایک سادہ اور کم گو خاتون تھیں، ان کا ظاہری رکھ رکھائو سادگی کی اعلیٰ مثال تھا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ نیرہ نور کے انتقال سے شوبز انڈسٹری میں پیدا ہونے والا خلا کبھی پْر نہیں ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ (آمین)