مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب کا آزاد کشمیر کے علاقے باغ کے قریب پاک فوج کی گاڑی کے حادثہ پر اظہار افسوس

اسلام آبا د(گلف آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے آزاد کشمیر کے علاقے باغ کے قریب پاک فوج کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثہ پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں کی شہادت ملک و قوم کیلئے بڑا سانحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے دفاع کیلئے پاک فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے حادثہ میں شہید اہلکاروں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا اور شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے حادثہ میں زخمی ہونے والے جوانوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں