اشرف بھٹی

پیٹرولیم ، بجلی کی قیمتوں میں عائد ٹیکسز کمر توڑ رہے ہیں ، کمی کی جائے ‘ اشرف بھٹی

لاہور(گلف آن لائن)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پیٹرولیم اور بجلی کی قیمتوں میں عائد ٹیکسز تاجروں اور پسے ہوئے طبقات کی کمر توڑ رہے ہیں ، مطالبہ ہے کہ حکومت ان میں کمی کرکے انہیں ایک سطح پر منجمد کرے ، فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ سمیت کئی طرح کے ٹیکسز سے چند یونٹ استعمال کرنے پر بھی بجلی کے بل ہزاروں میں آرہے ہیں جن کی ادائیگی کرنا مشکل ہو گیا ہے ۔ اپنے بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے بجلی کے بلوں کے ذریعے فکسڈ سیلز ٹیکس کی وصولی کو فوری طور پر معطل کر کے ٹیکس وصولی کے لیے نئے لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت قابل ستائش ہے ۔

مطالبہ ہے کہ دکانداروں سے بجلی کے بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی پر کوئی بھی فیصلہ کرتے وقت تاجروں کے نمائندگان کو مشاورت میں شامل کیا جائے۔ انہوںنے کہا کہ حکومت غریب طبقہ کے مالی تحفظ کے لئے اقدامات کرے کیونکہ مہنگائی اور بیروزگاری کی وجہ سے ان کی قوت خرید جواب دے گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس وصولی پر کوئی بھی فیصلہ کرتے وقت تاجروں کے نمائندگان کو مشاورت میں شامل کیا جانا چاہیے تاکہ پالیسیاں کامیابی سے آگے بڑھ سکیں ۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ پہلے سے ٹیکس نیٹ میں شامل لوگوں پر مزید بوجھ ڈالنے کی بجائے نئے ٹیکس دہندگان کو تلاش کیا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں