شہباز شریف

شہباز شریف کاقطر کے سرکاری دورہ پر دوحہ پہنچنے پر پرتپاک استقبال

دو حہ (گلف آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف کاقطر کے سرکاری دورہ پر دوحہ پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا ۔ منگل کو قطر کے وزیر ٹرانسپورٹ جناب جاسم سیف ال سلیطیی دوحہ کے ہوائی اڈے پر وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا ۔

وزیر اعظم کا دورہ قطر، پاکستان قطر دو طرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی امن کیلئے دونوں ملکوں کے باہمی تعاون کے فروغ کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے،وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد وزیرِ اعظم کے پہلے دورہ قطر کے دوران پاکستان میں زراعت، قابلِ تجدید توانائی،ہوابازی، انفراسٹرکچر، سیاحت، لائف اسٹاک، اشیاء خوردنوش کی برآمدی صنعت و دیگر شعبوں میں قطری سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا ،دورہ قطر کے دوران وزیرِ اعظم امیرِ قطر اور قطر کی اعلی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں