اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں۔ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ افراط زر کی شرح 42 فیصد کو چھو رہی ہے اور لوگ بجلی کے بل ادا نہیں کر پا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں تیل کی قیمتوں میں کمی آئی لیکن یہاں بڑھا دی گئی اور کسانوں میں سکت نہیں رہی کہ وہ ٹیوب ویل کے بلوں کی ادائیگی کر سکیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ستم ظریفی یہ ہے کہ وفاق کو عوام کی مشکلات کے ازالے میں کوئی دلچسپی نہیں اور وفاقی حکومت کی ساری توجہ عمران خان کے خلاف مقدمے درج کرنے پر مرکوز ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں۔