شاہین آفریدی

مکمل آرام نہ کرنے کی وجہ سے شاہین آفریدی کے گھٹنے کی تکلیف بڑھ گئی

دبئی (گلف آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو مکمل آرام نہ کرنے کی وجہ سے گھٹنے کی انجری سے جلد نجات پانے کے بجائے گھٹنے کی تکلیف بڑھ گئی۔شاہین آفریدی سر ی لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہو ئے ، ایم آر آئی اسکین کی رپورٹ کے مطابق شاہین کا ری ہیب کرایا گیا تاہم انہیں مکمل آرام دینے کے بجائے ٹیم کے ساتھ نیدر لینڈز بھیج دیا گیا جہاں وہ کوئی میچ نہ کھل سکے۔ آخری ون ڈے سیقبل شاہین آفریدی کو 4 سے 6 ہفتے آرام تجویز کردیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ شاہین آفریدی کے معاملے میں غفلت سے کام لیا گیا انہیں پہلے ہی آرام کرایا جاتا تو ایشیا کپ تک فٹ ہوسکتے تھے ، اب ان کے گھٹنے کی تکلیف میں اضافہ ہوچکا ہے۔ذرائع کے مطابق شاہین شاہ ایشیا کپ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے تو پہلے ہی باہر ہوچکے ہیں ، رواں سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دو ماہ رہ گئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے لیگمنٹ کے کھنچاؤ میں 4 سے 6 ہفتے مکمل آرام کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ شاہین آفریدی سے نہیں کرایا گیا جس کی وجہ سے اب صورتحال باعث تشویش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں