شازیہ مری

شازیہ مری کی جانب سے سیلاب متاثرین کو بے نظیر انکم سپورٹ سے رقم وصولی بارے شکایات درج کرانے کیلئے فون نمبرز جاری

کراچی(گلف آن لائن)وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ مری نے سیلاب متاثرین کو بے نظیر انکم سپورٹ سے ملنے والی 25 ہزار روپے کی رقم وصولی میں کوئی تکلیف ہو تو اس کی شکایات درج کرنے کے لئے فون نمبرز جارے کردئیے ہیں۔شازیہ مری نے اس حوالے سے جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ بارشوں اور سیلاب متاثرین کے لئے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے خصوصی ریلیف پیکج کے تحت فی خاندان 25ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے 25 اضلاع میں متاثرہ خاندانوں میں 25 ہزار روپیدیے جارہے ہیں،

آج سے صوبہ سندھ، کے پی کے اور جنوبی پنجاب میں رقم متاثرین میں تقسیم کی جائے گی،اس سلسلے میں رقم سے کٹوتی، فراڈ یا کوء اور مسئلہ درپیش ہو تو اس کی شکایت عوام ان نمبروں پربھیج سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر صوبے کے متاثرہ افراد اپنے متعلقہ نمبر پر بذریعہ میسج اپنے ضلع اور تحصیل بمعہ کیمپ کی تفصیل کے ساتھ شکایات درج کرسکتے ہے۔

انہوں نے نمبرز کی تفصیلات بتائے ہوئے کہا کہ پنجاب03011016162، سندھ 03011016163،کے پی 03011016165 اور بلوچستان کے سیلاب متاثرین مشکلات کی صورت میں 03011016168پر اپنی شکایات میسج کرسکتے ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ متاثرین متعلقہ کیمپس کے علاوہ ایچ بی ایل کے ان اے ٹی ایمز سے بھی رقم حاصل کرسکتے ہیں جہاں بائیو میٹرک کی سہولت موجود ہو۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ متاثر ہیں اور آپ کانام متاثرین میں شامل نہیں ہے تو 8171 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیجیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں