کپاس کی قیمت

کپاس کے نرخ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگئے

لاہور(کامرس ڈیسک)ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے کپاس کی فصل تباہ ہوگئی جس کے بعد کپاس کے نرخ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔کارٹن انڈسٹری سے منسلک افراد کے مطابق مون سون کی شدید اور مسلسل بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے کپاس کی فصل کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔

معیاری کپاس کی قیمت 24ہزار روپے من تک پہنچ گئی ہے، اچھے معیار کی پھٹی 11 تا 13 ہزار فی 40 کلو ہوگئی ہے جبکہ کے سی اے کی اسپاٹ ریٹ قیمت 23ہزار روپے من ہے۔ملک میں کپاس کے نرخ تاریخی کی بلند سطح پر پہنچ جانے کے سبب متعدد ملیں بند ہوگئی ہیں یا پھر ان میں پیداواری عمل جزوی طور پر جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں