فواد چوہدری

شوکت ترین کی جو کال لیک ہوئی وہ ہماری پبلک پوزیشن ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد(گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شوکت ترین کی جو کال لیک ہوئی وہ ہماری پبلک پوزیشن ہے۔ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ جب تک یہ نہیں بتائیں گے کہ گیس اور بجلی سے متعلق کیا ڈیل ہوئی ہے، ہم اس حکومت کی مدد نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے دنوں میں عمران خان نے بھی آئی ایم ایف سے بات کی تھی، بات کرنے سے ڈیل ختم نہیں ہوتی، اگر اس پروگرام سے متوسط طبقے کی کمر ہی توڑ دینی ہے تو ایسی شرائط ہم کیسے مان لیں؟ ۔دوسری جانب شوکت ترین کی لیک کال سے متعلق بات کرتے ہوئے سابق وزیر نے کہا کہ جو کال لیک ہوئی وہ ہماری پبلک پوزیشن ہے، جب پیسے نہیں ہیں تو سرپلس کہاں سے دیں گے؟۔

اپنا تبصرہ بھیجیں