غیر ملکی ممنوعہ فنڈنگ

عمران خان ، فواد چوہدری اور اسد عمر خلاف توہین عدالت ،الیکشن کمیشن کی تحریری جواب کیساتھ ہائیکورٹس کے آرڈر کی نقول جمع کروانے کی ہدایت

اسلام آباد (گلف آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، فواد چودھری، اسد عمر کے خلاف توہین الیکشن کمیشن نوٹسز کی سماعت کے در ان تحریری جواب کے ساتھ ہائیکورٹس کے آرڈر کی نقول جمع کروانے کی ہدایت کی ۔منگل کو وکیل پی ٹی آئی نے کہاکہ ہمیں نوٹس کے بارے میں زبانی پتہ لگا،پاور آف اٹارنی جمع کروانے کیلئے وقت دیا جائے۔

الیکشن کمیشن نے کہاکہ ہم توہین الیکشن کمیشن پر شو کاز نوٹس جاری کر دیتے ہیں۔ وکیل فیصل چوہدری نے کہاکہ اسد عمر کے بارے میں سندھ ہائیکورٹ نے کمیشن کو کارروائی سے روکا ہے۔ وکیل نے کہاکہ فواد چودھری کے خلاف کارروائی سے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے کمیشن کو روک دیا ۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان و دیگر کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں