پیاز

پنجاب کا بڑا شہر، پیاز 3 سو روپے کلو، ٹماٹر 320 روپے کلو

مکوآنہ (گلف آن لائن)فیصل آباد میں پیاز کی قیمت3سوروپے کلو اور ٹماٹر کی قیمت320روپے کلو تک جاپہنچی ۔ دوہفتہ کے دوران پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میںہوشرباء اضافہ نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں دوہفتہ قبل جو پیاز صرف80روپے فی کلو میں فروخت ہورہا تھا وہ اب تین سو روپے میں فروخت ہورہاہے جبکہ ٹماٹر جو ساٹھ روپے کلو میں فروخت کیا جارہا تھااسکی قیمت اسوقت 320روپے کلو تک جاپہنچی ہے.

جبکہ ان قیمتوںمیں روزانہ کی بنیاد پر مزید اضافہ کیا جارہاہے لیکن ضلعی انتظامیہ کے افسران کے سبزی منڈی کے دورے صرف فوٹو سیشن تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں جبکہ غریب عوام اب پیاز اور ٹماٹر خریدنے سے بھی محروم دیکھائی دینے لگے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں