بلاول بھٹو زر داری

ہر پاکستانی کو سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے اقدامات کرنے چاہیے،بلاول بھٹو

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیر خا رجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے 1500 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب کے باعث 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثرہوئے ہیں،چاروں صوبوں میں سیلاب لوگوں کا سب کچھ بہاکرلے گیا۔انہوں نے اپیل کی کہ ہر پاکستانی کو سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے اقدامات کرنے چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں