غلام محی الدین

زندگی کو حقیقت پسندی سے گزارا ،ایسا نہیں ہوا عشق ہوگیا اور میں مجنوں بن کر پھرتا رہوں ‘ غلام محی الدین

لاہور( گلف آن لائن)سینئر اداکار غلام محی الدین نے کہا ہے کہ شوبز کی دنیا میں کئی سال گزارے لیکن کبھی کوئی افیئر نہیں بنا ، بابرہ شریف ، نیلی سمیت دیگر اداکارائوں کے ساتھ شوٹنگزاور طویل سفر کیا ہے ،سوچنے والے بہت کچھ سوچ لیتے تھے لیکن اس سے کبھی بھی میری گھریلو زندگی متاثر نہیں ہوئی ۔

ایک انٹر ویو میں غلام محی الدین نے کہا کہ جوانی میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ عشق ہوگیا اور میںمجنوں بن کر پھرتا رہوں ۔ زندگی کو حقیقت پسندی سے گزارا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج پر سکون ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری اہلیہ میرے شعبے کی سمجھ رکھتیںاگر گھر میں اس طرح کی کوئی بات پہنچ بھی جاتی تو وہ ہمیشہ نظر انداز کر دیتی تھیںاورمیں نے بھی کبھی اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں