دیدار

دعوے سے کہتی ہوں میرا ایک بھی گانا دکھا دیں جو قابل اعتراض ہو’ دیدار

لاہور( گلف آن لائن)نامور اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ میں دعوے سے کہتی ہوں میری پرفارمنسز میں ایک بھی گانا دکھا دیں جو قابل اعتراض ہو،میں نے ڈانس میں کامیاب تجربات کئے ہیں اور دوسری فنکارائیں ایسا کرنے سے ڈرتی تھیں،شوہر ڈرامہ دیکھنے آتے تھے اور فین ہو گئے اور پھر تب پیچھا چھوڑا جب شادی کر لی ۔ ایک انٹر ویو میں دیدار نے کہا کہ بہت سی اداکارائیں ڈانس میں میرا نام لیتی ہے جو میرا کریڈٹ ہے ،

میں اس کے ساتھ دعوے سے یہ کہتی ہوں میری پرفارمنسز میں کوئی ایک ایسی پرفارمنس دکھا دیں جس پر کوئی اعتراض اٹھایا جا سکے ، میں تو سمجھتی ہوں رقص میں بھی پیغام ہونا چاہیے ، میں لائیو موسیقی کے آلات کے ساتھ پرفارمنس دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خاوند میرے فین تھے وہ ڈرامہ دیکھنے آتے تھے وہاں سے ایسے پیچھے پڑے کہ شادی پر ہی بات ختم ہوئی ، میری شادی کے تین مہینے تک فنکشنز چلتے رہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے خاوند کے تاثرات کو دیکھ کر اندازہ لگا لیتی ہوں یہ اب کیا سوچ رہے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں