اسلام آبا د(گلف آن لائن)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے ہمیشہ جرات اور بہادری سے پاکستان کی سرحدوں کا دفاع کیا ہے۔
یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر اپنے پیغام میںانہوںنے کہاکہ 6 ستمبر 1965 کے شہدائ، غازیوں اور پاک افواج کے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔ انہوںنے کہاکہ اس دن ہماری بہادر افواج نے ملک کے دفاع کی ایک عظیم مثال قائم کی تھی، پوری قوم 6 ستمبر کے عظیم شہداء اور ان کے خاندانون کو سلام پیش کرتی ہے۔
سینیٹر شیری رحمان نے کہاکہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے ہمیشہ جرات اور بہادری سے پاکستان کی سرحدوں کا دفاع کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاک افواج نے ملک کے خلاف ہر جنگ اور سازش کو ناکام بنایا ہے، ہر شہری کو بہادر افواج پر فخر ہے، ملک کے دفاع و سلامتی کے مشن میں پوری قوم پاک افواج کے شانا بشانا کھڑی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ افسوس ،عمران خان پاک فوج کے جرنیلز کے بیچ کشمکش پیدا کرنے کی کوشش کر رہے، ان کو چاہیے وہ پاکستان کی بہادر افواج کو اپنی سیاسی بیانیہ کا حصہ نا بنائیں۔