بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا

خود کو صادق اور امین کا درس دینے والا جواب دینے سے بھاگ رہا ہے،بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا

سرگودھا(گلف آن لائن)مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ آج پاکستانی قوم کو عمران خان کا اصل چہرہ دکھانا چاہتے ہے۔جو کرپشن کیخلاف باتیں تو کرتے ہیں لیکن سب سے بڑے کرپٹ عمران خان خود ہیں۔جو جان لیں کہ چوری ایک روپے کی ہو یا ایک کروڑ کی چوری ہوتی ہے۔ مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا نے سرگودھا پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ سے تحائف لینا کسی وزیراعظم کو زیب نہیں دیتا۔

اب عمران خان کہتے ہیں کہ توشہ خانہ کا اوپن ٹرائل کریں۔جب عمران خان کا اپنا وکیل ہر دفعہ الیکشن کمیشن سے وقت مانگ لیتا ہے۔ 18 اگست کو جواب جمع کروانا تھا نہیں کروایا۔ 22 اگست کا ٹائم لیا گیا پھر جواب جمع نہیں کروایا۔ 29 اگست کی تاریخ لینے کے بعد بھی جواب الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کرایا گیا۔ عمران خان اب تک جواب جمع نہیں کرا سکے اور اوپن ٹرائل کا چیلنج کرتے ہیں۔ کل عمران خان یہ نہ کہہ دیں کہ ہمارے تو اکاونٹنٹ کے دفاتر کے پی کے سیلاب میں بہہ گئے ہیں۔محسن رانجھا کا کہنا ہے کہ عمران خان کے وکلاء کی جانب سے الیکشن کمشن میان جواب کی کاپی ہمیں ابھی تک نہیں دی گئی۔ 2018 ء سے 2019 تک عمران خان نے محمد بن سلیمان سے جو تحائف لئے وہ الیکشن کمیشن کے گوشواروں میں ظاہر نہیں کئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے پاس رسیدیں نہیں ہیں۔ تو وہ مجھ سے لے سکتے ہیں۔خود کو صادق اور امین کا درس دینے والا جواب دینے سے بھاگ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ سے ڈائری بھی لیں گے جس میں آپ کی کرپشن کے ثبوت موجود ہیں۔آپ اپنی چوری چھپانے کیلئے سر توڑ کوشش کرتے رہے۔ دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین کو آپ چور کہتے رہے ۔عمران خان خود سب سے بڑا چور ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات سامنے آئیں۔

دو تہائی اکثریت کے وزیراعظم کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر سپریم کورٹ کے حکم پر نااہل کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ فارن فنڈنگ کیس 8 سال تک لٹکا رہا۔ توشہ خانہ ریفرنس تاخیر کا شکار نہیں ہونے دینگے۔ آپ کے تاخیری حربے کسی صورت کامیاب نہیں ہونگیانہوں نے عمران خان سے سوال کیا کہ آپ نے گوشواروں میں تحائف ظاہر کیوں نہیں کیں۔عمران خان آپ کو 3 سال جیل کی سزا۔ جرمانہ اور 5 سال کی نااہلی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ آئین و قانون اپنا راستہ اپنائے گا۔ کوئی لاڈلہ اب نہیں بچ سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ آپ اور اپکی بیگم کروڑوں کی گھڑیاں لے گئے۔ خود کو صادق امین کہتے ہیں۔ ساری قوم دیکھ رہی ہے کہ آپ الیکشن کمیشن میں توشہ خانہ ریفرنس سے بھاگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف پاکستان کیلئے سیکورٹی رسک بن چکی ہے۔

عمران خان پاکستان کیلئے تھریٹ بن چکا ہے۔ اب پاکستان چلے گا یا آپ کی سیاست ،آپ نے ہیلی کاپٹر کیس۔ بلین ٹری منصوبہ دبائو کے تحت بند کرایاانہوں نے کہا کہ ہم الیکشن میں آپ کا انتظار کر رہے ہیں ۔ آئیں اور جواب دیں۔ ادارے نیوٹرل رہیں تو ان کو برا بھلا کہا جاتا ہے۔ اب اداروں کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہاکہ قومی سلامتی کے اداروں کے ساتھ ہیں۔ ان کیخلاف بولنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ۔توشہ خانہ سے تحائف لینا ٹھیک ہے۔ گوشواروں میں ظاہر نہ کرنا بددیانتی ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عمران خان اور نوازشریف کے درمیان رابطے کا علم نہیں۔ایسے کسی رابطے کا مجھ کو نہیں پتہ۔جس معیار پر نوازشریف کو نااہل کیا وہی معیار عمران خان کیلئے بھی ہونا چاہیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں