لاہور(گلف آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے ایفآئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں بریت کی درخواست دائر کردی ۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ایف آئی اے نے حقائق کے برعکس چالان میں نامزد کیا ،کوئی شواہد سامنے نہیں آئے ،استدعا ہے منی لانڈرنگ چالان سے بری کرنے کا حکم دیا جائے۔