قالینوں

ہاتھ سے بنے قالینوں کی تین روز عالمی نمائش 20ستمبر سے لاہور میں شروع ہو گی ‘ میجر (ر) اختر نذیر

لاہور( گلف آن لائن)پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہاتھ سے بنے قالینوں کی تین روز عالمی نمائش 20ستمبر سے لاہور کے مقامی ہوٹل میں شروع ہو گی ۔ ایسوسی ایشن کے چیئرمین میجر (ر) اختر نذیر نے بتایا کہ تین روزہ عالمی نمائش 20سے22ستمبر تک لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہو گی جس میں پاکستان کے ہاتھ سے بنے قالینوں کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے خریدار شرکت کریں گے۔ انہوںنے کہا کہ نمائش کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہیں ، نمائش میں اعلیٰ معیار کی دیدہ زیب مصنوعات ڈسپلے کی جائیں گی اور ہمیں قوی امید ہے کہ مذکورہ نمائش نا مساعد حالات سے دوچار ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کیلئے تقویت کا باعث بنے گی ۔

انہوںنے کہا کہ نمائش میں قالینوں کی خریداری کے بڑے پیمانے پر سودے ہونے کا بھی امکان ہے جس سے نہ صرف ہماری صنعت ترقی کرے گی بلکہ اس سے ہماری برآمدات بھی بڑھیں گی اورقیمتی زر مبادلہ حاصل ہوگا۔ میجر (ر) اختر نذیر نے کہا کہ غیر ملکی خریداروں کا پاکستان آمد پر بھرپور خیر مقدم کیا جائے گا اور کوشش ہو گی کہ ان کے ساتھ روابط کو مزید مضبوط کیا جائے جس سے ہماری برآمدات کو فائدہ حاصل ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں