روبی انعم

سٹیج کی بقاء کے لئے سنجیدہ اور فیملی اسٹیج ڈرامے نا گزیر ہیں’ روبی انعم

لاہور (گلف آن لائن) نامور اداکارہ روبی انعم نے کہا ہے کہ مجھے اسٹیج سے شہرت ملی لیکن جب آج اس کے حالات دیکھتی ہوں تو دلی دکھ ہوتا ہے ،بد قسمتی سے اب اسٹیج ڈرامہ اپنی اصل شناخت گم کر چکا ہے ، ایک وقت تھا جب اسٹیج ڈرامے میں گانے کا کوئی تصور بھی نہیں تھا لیکن لوگ ڈرامہ دیکھنے آتے تھے ۔

ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ اسٹیج کی بقاء کے لئے سنجیدہ اور فیملی اسٹیج ڈرامے نا گزیر ہیں بصورگ دیگر اسٹیج جس نہج کی طرف جارہا ہے آنے والے حالات اچھی خبر نہیں دے رے ۔ روبی انعم نے کہا کہ اسٹیج ڈرامے کی اصلاح کریں ورنہ آنے والے وقت میں اسٹیج ڈرامہ زوال کا شکار ہو جائے گا اور پھر کوئی اسے دوبارہ سنبھال نہیں سکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں