وزیرِ اعظم شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دادو میں سیلابی ریلے سے گرڈ اسٹیشن کو فوری بچانے کی ہدایات جاری کر دیں

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دادو میں سیلابی ریلے سے گرڈ اسٹیشن کو فوری بچانے کی ہدایات جاری کر دیں ۔ اتوار کو جاری اعلامیہ کے مطابق دادو و گردو نواح کے علاقوں میں سیلابی صورتحال، 500KV گرڈ اسٹیشن کو خطرے کی خبر پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کا فوری نوٹس لے لیا ۔

وزیر اعظم نے اعلیٰ سول و فوجی قیادت کو تمام تر وسائل بروئے کار لا کر گرڈ اسٹیشن کو سیلاب سے بچانے کی ہدایت کی ۔وزیرِ اعظم کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے مورو شہر سے تین ایکسکویٹر روانہ کردیئے گئے ،وزیرِ اعظم سیلاب سے متاثرہ انفراسٹرکچر کے بچاؤ و بحالی کے کام کی 24 گھنٹے خود نگرانی کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ گرڈ اسٹیشن کو فوری طور پر سیلاب سے متاثر ہونے سے بچایا جائے۔وزیر اعظم نے کہاکہ گرڈ اسٹیشن کا بچاؤ بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے نہایت ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں