عمران خان

حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے عوام تنگ آ چکی ہے،عمران خان

اوکاڑہ (نمائندہ خصوصی) سابق وزیراعظم پاکستان ،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے عوام تنگ آ چکی ہے اور ملک کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے ، کرپٹ حکومت عوام کو سبز باغ دکھانے اور جھوٹی تسلیاں دینے کے سوا کوئی عملی اقدام نہیں کیے ، عوام آئندہ انتخابات میں کرپٹ حکمرانوں کو بری طرح مسترد کر کے تحریک انصاف کو عوامی ووٹوں کی طاقت سے کامیابی سے ہمکنار کرائے،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری محمد عبداللہ طاہر ٹکٹ ہولڈر تحصیل صدر تحریک انصاف اوکاڑہ سے ملاقات کے دوران کیا، عمران خان نے کہا کہ انشاء اللہ انتخابات میں تحریک انصاف بھاری اکثریت سے جیت کر مرکز اور تمام صوبوںمیں تحریک انصاف کی حکومت ہو گی، قوم کے پیسوں پر عیاشیاں کرنیوالے اور آف شور کمپنیاں بنانے والوں کے دن گنے جاچکے ہیں، موجودہ حکمران پاکستانی قوم کے ساتھ مذاق کررہے ہیں ملک میں بے روز گاری اور مہنگائی بڑھ رہی ہے جس سے ملک کو معاشی طور پرنقصا ن ہورہا ہے عوام کو چاہیے کہ وہ کر پٹ حکومت کے خلاف تحریک انصاف کا ساتھ دیں،

ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کو کر پشن سے صاف اور پاک کرے ،عمران خان نے کہا کہ روایتی سیاست دا ن ملک کو تباہی و بربادی کی طرف لے جا رہے ہیں ان کا راستہ صرف تحریک انصاف روک سکتی ہے اس لیے اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق قائم رکھنا ہو گا ، انہوں نے کہا کہ انتخابات میں پی ڈی ایم کی کشتی کو تحریک انصاف سونامی بہاکر لے جائے گا،تحریک انصاف اقتدار میں آکر قوم سے کئے گئے ہر وعدے کو پورا کر ے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں