لاہورہائی کورٹ

نواز شریف ، اسحاق ڈار کی لائیو تقریر نشر کرنے کیخلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت ،پیمرا سے جواب طلب

لاہور (گلف آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی تقریریں لائیو نشر کرنے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور پیمرا سے جواب طلب کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے شہری شبیر اسماعیل کی جانب سے نوازشریف اور اسحاق ڈار کی تقریریں براہ راست نشر کرنے کے خلاف متفرق درخواست پر سماعت کی ۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ 2019 میں سزا یافتہ اور اشتہاری ملزمان کے ٹی وی پر آنے پر پابندی عائد کی گئی تھی تاہم نوازشریف اور اسحاق ڈار کی تقاریر اور پریس کانفرنس ٹی وی پر دکھائی جارہی ہیں۔فاضل عدالت سے استدعا کی کہ پیمرا اپنے ہی احکامات کی خلاف ورزی کررہا ہے، عدالت پیمرا کو اشتہاری ملزمان کی تقاریر ٹی وی پر نشرکرنے پر پابندی کا حکم دے۔جسٹس شاہد وحید نے وفاقی حکومت اور پیمرا سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں