پیٹرولیم

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان نہ ہونے پر پمپس نے خریداری روک لی

اسلام آباد (گلف آن لائن)پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان نہ ہونے پر پیٹرول پمپس نے خریداری روک لی، اسلام آباد سمیت کئی پٹرول پمپ پر پٹرول ہی ختم ہوگیا اور گاڑیوں اور موٹر سائیکل والوں کو بھیج دیا گیا ۔ذرائع کے مطابق پیٹرول پمپس کی جانب سے خریداری نہ ہونے پر پیٹرول پمپس خالی ہونے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت گرنے کے باعث پمپس کمپنیوں سے پیٹرول نہیں خرید رہے تاہم وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت کئی پٹرول پمپس پر پٹرول ختم ہو گیا جس کے باعث گاڑیوں اور موٹر سائیکل والوں کو واپس بھیج دیا گیا ۔خیال رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرنا تھا نہیں ہوا

اپنا تبصرہ بھیجیں